حکومت کا معاشی ترقی کا ہدف حاصل نہ ہونا حکمرانوں کی ناکامی اور نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے:یاسر گیلانی

PTI

PTI

لاہور: پاکستان تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت کا معاشی ترقی کا ہدف حاصل نہ ہونا حکمرانوں کی ناکامی اور نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے جو پاکستانی قوم کے سامنے عیاں ہوچکا ہے ، وفاقی حکومت بجٹ میں غریب عوام پر مزید ٹیکس عائد کرے عوام پر بڑا ظلم کیا ہے حکومت اپنے ٹیکس نیٹ کو بڑھائے اور زرعی ٹیکس کے حصول کو بھی یقینی بنائے۔

کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر حکمران ٹولہ پاکستان اور پاکستانی قوم کے ساتھ مخلص ہے اور پاکستان کی خوشحال و ترقی کے خیر خواہ ہیں تو سب سے پہلے بیرونی ممالک میں موجود اپنا سرمایہ پاکستان لیکر آئیں پھر دوسروں کو سرمایہ کاری کی تلقین کریں۔ اس وقت شریف خاندان مغربی دنیا کے سب سے بڑے سرمایہ کار بن چکے ہیں جو پاکستانی عوام کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ فیملی لمیٹڈ کمپنیوں کی طرح چلایا جا رہا ہے۔