مشکل کی گھڑی میں الطاف حسین کے ساتھ ہیں، سابق صدر پرویز مشرف

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

کراچی (جیوڈیسک) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ مشکل گھڑی میں میری تمام ہمدردیاں متحدہ قومی موومنٹ کےساتھ ہیں اور امید ہے کہ ایم کیوایم جلد اس مشکل سے باہر آجائے گی۔

سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق صدر اور اے پی ایم ایل کے سربراہ پرویز مشرف نے کہا کہ الطاف حسین بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں ہم ان کے ساتھ ہیں اور ان کی صحت کے لیے بھی دعاگو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری تمام ہمدردیاں متحدہ قومی موومنٹ کے ساتھ ہیں اورامید ہے کہ ایم کیوایم جلد اس مشکل سے باہر آجائے گی۔

واضح رہے کہ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کو منی لانڈرنگ کیس میں حراست میں لیا گیا ہے جس کے بعد ایم کیوایم کی جانب سے دھرنوں اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سیاسی رہنماؤں کی جانب سے بھی ایم کیوایم سے اظہار یکجہتی کیا جارہا ہے۔