حکومت پاکستان کی الطاف حسین کو قونصلر رسائی کی درخواست مل گئی، برطانیہ

 United Kingdom

United Kingdom

لندن (جیوڈیسک) برطانوی دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ کے قاید الطاف حسین کو قونصلر رسائی کی درخواست مل گئی ہے، تاہم انہیں قونصلر رسائی دینے کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا، ہم ابھی درخواست کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق الطاف حسین کے میڈیکل ٹیسٹ لینے کا مرحلہ مکمل ہو گیا۔

الطاف حسین کے میڈیکل ٹیسٹ کی رپورٹ جلد پولیس کے حوالے کر دی جائے گی، الطاف حسین مغربی لندن کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں۔