اسلام آباد (جیوڈیسک) ارسا ترجمان کے مطابق شمالی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت چھبیس ڈگری سینٹی گریڈ ہے، جس کے باعث تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد پندرہ ہزار کیوسک رہ گئی ہے جبکہ پانی کا ذخیرہ صرف پینسٹھ ہزار کیوسک ہے جو کہ صرف پانچ دن تک چل سکتا ہے۔
ارسا نے صوبوں کو خط لکھا ہے کہ وہ اپنے حصص کے اندر رہ کر پانی استعمال کریں اگر صورتحال یہی رہی تو تربیلا ڈیم آئندہ چند دن میں خالی ہو جائے گا جس سے آبپاشی اور پینے کے لیے پانی کا بحران شدید ہو سکتا ہے۔