اسلام آباد (جیوڈیسک) بجٹ میں گیس ڈویلپمنٹ سرچارج، گیس کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے بجلی، گیس اور سی این جی کی قیمتوں میں نو روپے تک اضافے کا امکان ہے۔ نرخوں میں اضافہ یکم جولائی سے ہو سکتا ہے۔
وزارت پٹرولیم ذرائع کے مطابق بجٹ میں گیس ڈویلپمنٹ سرچارج کی شرح میں سو روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کر دیا گیا۔ سی این جی کی قیمتوں پر جی ایس ٹی بتیس فیصد کر دیا گیا اور بجلی کی قیمتوں کا التواء منتقل کرنے سے سی این جی کی قیمت میں پانچ سے نو روپے فی کلوگرام اضافے کا امکان ہے۔
ریجن ون میں پانچ سے چھ اور ریجن ٹو میں آٹھ سے نو روپے فی کلوگرام اضافہ ہو سکتا ہے۔
سرکاری اور نجی بجلی گھروں کے لیے گیس ڈویلپمنٹ سرچارج کی شرح میں سو روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے سے بجلی کے نرخوں میں دو روپے فی یونٹ تک اضافے کا امکان ہے جبکہ گیس کمپنیوں نے گیس کی قیمتوں میں تیس فیصد اضافے کی سفارش بھی کر رکھی ہے جس کو حکومت یکم جولائی سے منتقل کرے گی۔