سینیٹ نے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2014 کی منظوری دے دی

Senate

Senate

اسلام آباد (جیوڈیسک) سینیٹ نے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2014 کی منظوری دے دی جبکہ اپوزیشن نے بھی بل کی حمایت کی۔

سینیٹ کا اجلاس چیرمین نیئر حسین بخاری کی صدارت میں ہوا جس میں فتح جنگ میں دہشت گردی کے واقعے میں شہید ہونے والوں کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی، اجلاس میں وفاقی وزیر زاہد حامد نے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2014 پیش کیا جسے منظور کرلیا گیا جبکہ اپوزیشن نے بھی بل کی حمایت کی۔

اس موقع پر سینیٹ میں قائد حزب اختلاف چوہدری اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ حکومتی یقین دہانی پر بل کی حمایت کر رہے ہیں اور امید ہے کہ بعد میں ہماری ترمیم بھی منظور کی جائیں گی جبکہ رضا ربانی کا کہنا تھا کہ بل پر مشاورت حوصلہ افزا ہے اور مذاکرات سے مثبت توقعات ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ایم کیوایم کے سینیٹر طاہر مشہدی کی جانب سے بل کی شدید مخالفت کی گئی تھی، طاہر مشہدی کا کہنا تھاکہ بل کے ذریعے پولیس والوں کوگولی مارنے کے اختیارات دیئے جا رہے ہیں جبکہ انہیں ریٹ بڑھانے کا موقع بھی دیا جا رہا ہے۔