باجوڑ میں افغان علاقے سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملے، 7 فوجی شہید

Bajaur

Bajaur

باجوڑ (جیوڈیسک) باجوڑ میں افغان سرحدی علاقے سے سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر کئی حملوں میں 7 فوجی شہید اور 7 زخمی ہوگئے۔ عسکری ذرائع کے مطابق باجوڑ میں منوزنگل اور مخہ ٹاپ پر پاکستانی بارڈر پوسٹوں پر بدھ کو علی الصباح دہشت گردوں نے سرحد پارسے فائرنگ کی جس سے 2 سیکیورٹی اہلکار شہید اور ایک افسر سمیت 4 فوجی زخمی ہوگئے۔

اس کے بعد دوپہر کو سرحد پار سے دہشت گردوں نے مخہ ٹاپ کی بارڈر پوسٹ پر دوبارہ فائرنگ کی جس سے مزید 2 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

شام کوبارودی مواد کے دھماکے میں 4 سیکیورٹی اہلکارزخمی ہوئے۔ حملوں کے بعد سیکورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس میں متعدد دہشت گرد مارے گئے، عسکری ذرائع کے مطابق 25 مئی سے اب تک افغانستان سے حملوں کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔