کراچی (جیوڈیسک) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہے کہ الطاف حسین ملک کے تمام طبقات نے ایم کیو ایم سے یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے، عوام کے دلوں میں الطاف حسین کے لیے جو محبت ہے وہ سب سے بڑی طاقت ہے۔
الطاف حسین ہر آزمائش میں ثابت قدم رہے ہیں، اس امتحان سے بھی سرخرو ہوکر نکلیں گے۔ کراچی میں دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ عوام کے دلوں میں الطاف حسین کے لیے جو محبت ہے وہ سب سے بڑی طاقت ہے۔
ہم وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے بھی شکر گزار ہیں، وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بھی تعاون کیا، ان کے بھی شکر گزار ہیں۔پورا ملک الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے لیے ہمارے ساتھ شریک رہااور تمام طبقات نے ایم کیو ایم کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔