سنگساری کیس: فرزانہ کا سابق شوہر اور 2 بھائی ننکانہ صاحب سے گرفتار

Farzana

Farzana

لاہور (جیوڈیسک) فرزانہ سنگساری کیس میں پولیس نے مقتولہ کے سابق شوہر مظہر اقبال، 2 بھائیوں زاہد اور غلام علی کو گرفتار کرلیا، 10 ملزم پہلے ہی زیرحراست ہیں۔

آن لائن کے مطابق ملزموں کو ننکانہ سے پکڑا گیا، مقتولہ کے ایک بھارتی رشتہ دار اور ایک اور ملزم کی گرفتاری کیلیے مزید چھاپے مارے جارہے ہیں۔ اس حوالے سے رپورٹ آج (جمعرات کو ) لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرائے جائے گی، دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے سی سی پی اولاہور اور تھانہ مزنگ کے ایس ایچ اوکو آج طلب کرلیا۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں خصوصی ڈویژن بینچ نے قراردیا کہ مذکورہ واقعہ سنگین اور افسوسناک نوعیت کاتھا مگر یہ کہنا کہ واقعہ عدالت کے باہرپیش آیا سراسرغیر متعلقہ بات ہے۔ ضرورت اس امرکی ہے کہ سیکیورٹی کے حصار میں اضافہ کیا جائے، ایسے معاملات میں پولیس کی عدم دلچسپی اور تفتیش کے مروجہ طریقہ کار کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔