سعودی عرب میں مرس وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 282 ہوگئی

MERS

MERS

ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب کے حکام کا کہنا ہے کہ 2012 سے اب تک مرس وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 282 ہو گئی ہے ، تازہ اعدادوشمار ہسپتالوں کے ڈیٹا سے حاصل کئے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 688 ہے ۔یاد رہے کہ چند روز قبل وائرس پر قابو پانے میں ناکامی پر نائب وزیر صحت کو معطل کردیا گیا تھا۔ سعودی عرب کے علاوہ دنیا کے ایک درجن ممالک میں مرس وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے ۔