کینیڈا (جیوڈیسک) کے صوبہ برنز ویک کے شہر مونکٹن میں فائرنگ کے ایک واقعے میں تین پولیس افسر ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں جس کے بعد اس علاقے میں فائرنگ کرنے والے ایک مشتبہ شخص کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ 24 سالہ جسٹن بیورک کی تلاش میں ہیں جو ’مسلح اور خطرناک ہے‘۔ پولیس نے مشتبہ شخص ایک تصویر ٹویٹ کی ہے جس میں اس شخص کے پاس ہتھیار ہیں۔
حکام نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ گھروں کے اندر رہیں۔ ایک پولیس افسر نے خبر رساں ادارے اے پی کو بتایا کہ تلاش کا کام دو گلیوں پر مرکوز کیا گیا ہے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ دو زخمی پولیس افسروں کو ہسپتال منقتل کیا گیا ہے جو خطرے سے باہر ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہا وہ تندہی سے مشتبہ شخص کی تلاش میں ہیں۔ نیو برنز ویک کے پریمیئر ڈیوڈ آلوارڈ نے ایک بیان میں کہا کہ انھیں اس واقعے کے رونما ہونے پر ’دھچکا لگا اور صدمہ پہنچا۔
انھوں نے کہا کہ ’میں برنز ویک کے رہنے والوں کہتا ہوں وہ حالات کا جائزہ لیتے رہیں اور پولیس کی ہدایات پر عمل کریں۔‘ مونکٹن کے ایک رہائشی نے سی ٹی وی کو بتایا کہ اس نے اور اس کے شوہر نے چار یا پانچ گولیاں فائر ہونے کی آوازیں سنی۔ ہیڈی جیمز نے کہا کہ جب اس نے اور اس کے شوہر نے کھڑکی سے باہر دیکھا تو انھیں وہاں ایک ’خراب گاڑی‘ کمبل میں لپٹی ایک لاش دکھائی دی۔ ایک دوسرے شہری نے ٹورنٹو سٹا اخبار کو بتایا کہ انھوں نے پہلی گولی کی آواز مقامی وقت کے مطابق شام کو تقربیاً آٹھ بجے سنی۔