موبائل فون کی درآمد کے ساتھ رجسٹریشن پر بھی سیلز ٹیکس عائد

Mobile

Mobile

اسلام آباد (جیوڈیسک) فیڈل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں موبائل فون سیٹ کی درآمد پر 150 سے 500 روپے سیلز ٹیکس کے علاوہ موبائل ٹیلی فون کی رجسٹریشن کے موقع پرانٹرنیشنل موبائل ایکویپمنٹ شناخت نمبر(آئی ایم ای آئی) پر بھی ڈھائی سو روپے سیلز ٹیکس عائد کردیا ہے۔

جبکہ سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ٹیلی کمیونی کیشن سروسز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کے بجائے وصول نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری اور بلوچستان میں ٹیلی کمیونی کشن سروسز پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح 19.5 فیصد سے کم کرکے 18.5 فیصد کرنے کی تجویز دی ہے۔

ایف بی آرکے سینئر افسر نے بتایا کہ موبائل فون سیٹ کی درآمد اور آئی ایم ای نمبر پر سیلز ٹیکس کے نفاذ کو فنانس بل کے ذریعے قانونی تحفظ دینے کیلیے نویں شیڈول میں شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے، یہ بھی تجویز ہے کہ جو سیلولر موبائل فون آپریٹرز اپنے سسٹم میں آئی ایم ای آئی نمبر رجسٹر کریں گے وہ آئی ایم ای آئی رجسٹریشن پر 150 سے 250 روپے سیلز ٹیکس وصول کریں گے تاہم کسی کوان پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ نہیں دی جائیگی۔