ودیا بالن کی فلم بوبی جاسوس کے پہلے گانے جشن کی وڈیو جاری

Vidya Balan

Vidya Balan

ممئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی صف اول کی ہیروئنز میں شامل ودیا بالن کی نئی ایکشن، ڈرامہ اور تھرلر فلم”بوبی جاسوس “کے ٹریلر کے بعد پہلے گانے کی وڈیو بھی جاری کر دی گئی۔

سوانند کرکرے کے تحریر کردہ”جشن ہے یہ میرے دل کا”کے بولوں پر مبنی اس گانے کو معروف پلے بیک سنگر شریا گھوشال اور پاپوں کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جسکی وڈیو میں ودیا بالن عرف بوبی ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں۔

ہدایتکار ثمر شیخ کی اس فلم میں ودیا بالن کے ساتھ علی فضل مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں ارجن باجوا، سپریا پھاٹک، تنوی اعظمی، زرینہ وہاب، راجندرا گپتا اور کرن کمار شامل ہیں۔ فلم 4 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔