چڑھوئی کوٹلی سے تحصیل دفاتر کی منتقلی کیخلاف اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج

Kotli

Kotli

کوٹلی (جیوڈیسک) کوٹلی آزادکشمیر کی تحصیل چڑھوئی سے دفاتر کی منتقلی کیخلاف اپوزیشن جماعتیں سراپا احتجاج بن گئیں، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپوں سے انسپکٹرراجاجمیل احمدجاں بحق اور 14 افراد زخمی ہوگئے۔

کوٹلی آزادکشمیر کی انتظامیہ نواحی تحصیل چڑھوئی سے تحصیل دفاتر کو شہری علاقوں سے منتقل کر رہی ہے جس پر اپوزیشن جماعتیں سراپا احتجاج بن گئی ہیں، مظاہرین اور پولیس کے درمیان ہنگامہ آرائی، فائرنگ اور پتھراوٴ کے نتیجے میں میرپور سٹی کے انسپکٹر راجا جمیل احمد پتھر لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 14 افراد زخمی ہوگئے۔ کشیدہ حالات پر قابو پانے کے لیے پولیس کی بھاری نفری موقع پر طلب کرلی گئی ہے۔