سیؤل (جیوڈیسک) امریکی جنرل جنوبی کوریا کو امریکہ کے دفاعی میزائل نظام میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔
جنوبی کوریا میں متعین امریکی افواج کے کمانڈر جنرل کرٹس سکیپیروٹی کے مطابق اس اقدام کا مقصد شمالی کوریا کے ممکنہ میزائل حملوں کا مقابلہ کرنا ہے۔
پینٹاگون جنوبی کوریا میں تھاڈ دفاعی میزائل نظام کی تنصیب سے متعلق تحقیقاتی کام مکمل کر چکا ہے۔
جنرل کرٹس نے مزید بتایا کہ اس بارے میں حتمی فیصلہ جنوبی کوریا کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔متذکرہ نظام کے ذریعے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کو مار گرایا جا سکتا ہے۔