چین: تیانن من سکوائر واقعہ کی 25 ویں برسی، سکیورٹی سخت

China

China

بیجنگ (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کا چینی حکومت کی جانب سے کارکنوں اور وکلا کو گرفتار کرنے پر اظہار تشویش
چین میں تیانن من سکوائر کے واقعہ کو 25 برس مکمل ہو گئے۔

دارالحکومت میں احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر سکیورٹی سخت کر دی گئی جبکہ سکوائر پر اضافی اہلکار تعینات کر دیئے گئے۔ تیانن من سکوائر پر 1989 کو جمہوریت نواز مظاہرین کی ایک ریلی پر حکومتی کریک ڈاؤن کے نتیجے میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

اس موقع پر سکیورٹی فورسز نے زیر تعمیر 33 فٹ اونچے مجسمے کو بھی مسمار کر دیا تھا جسے ’جمہوریت کی دیوی‘ کا نام دیا گیا تھا۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کمشنر ناوی پلے نے اس موقع پر چینی حکومت کی جانب سے کارکنوں، وکلا اور صحافیوں کو گرفتار کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

امریکہ نے چین پر زور دیا ہے کہ وہ گرفتار کئے گئے کارکنوں کو رہا کرے۔