سود مند سرمایہ کاری اور فروغ تعلیم کے لئے حکومت وسائل فراہم کرتی رہے گی: ہارون سلطان

Education

Education

لاہور: صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سید ہارون سلطان بخاری نے کہا ہے کہ ترکی اور پاکستان کے مابین تاریخی، تہذیبی اور ثقافتی تعلقات قائم ہیں ـترکی کے تعاون سے مظفر گڑھ میں بنایا گیا سکول عوام کے لئے شاندار تحفہ ہے جو پاک ترک دوستی کی عظیم مثال ہےـمیڈیاورلڈلائن کے مطابق انہو ں نے کہا کہ سکول میں جدید دور کے مطابق ہر قسم کی سہولیات کو فوقیت اور اہمیت دی گئی ہےـ یہ سکول جنوبی پنجاب کے ماتھے کا جھومر اور رول ماڈل کی حیثیت رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے جنوبی پنجاب کو ترقی یافتہ بنانے اور احساس محرومی سے نکالنے کے لئے اربوں روپے کے پراجیکٹس شروع کئے ہیں جن کی تکمیل کے بعد جنوبی پنجاب کے عوام خوشحالی کے دور میں داخل ہو جائیں گےـانہوں نے کہا کہ محکمہ سماجی بہبود نے بھی ہر یونین کونسل کی سطح پر متعدد اقدامات کئے ہیں جہاں بچیوں اور خواتین کو ہنر مند بنایا جارہا ہے ـ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے تعلیم کی اہمیت کے پیش نظرصوبے کے کونے کونے میں علم کی کرنیں بکھیرنے کے لئے انقلابی اقدامات کئے ہیں ـ انہوں نے کہا کہ قوم کے نونہالوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے وسائل کی فراہمی قوم کیتابناک مستقبل کے لئے سود مند سرمایہ کاری اورفروغ تعلیم کے لئے حکومت وسائل فراہم کرتی رہے گیگیـ انہوں نے کہا کہ ترکی کے تعاون سے جنوبی پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں تعمیر کیا گیا سکول علاقے کی بچیوں کو تعلیم کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گا۔