مزدوروں اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، پنشنوں اور مراعات میں اضافہ قابل ستائش ہے: ارشد جٹ

Laborers

Laborers

لاہور : معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے لائیو سٹاک چوہدری محمد ارشدجٹ نے کہا ہے کہ مالی سال 2014-15 کا وفاقی بجٹ متوازن اور عوام دوست ہے۔ انہوں نے کہا کہ لائیو سٹاک ملکی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے اس لیے اس سے وابستہ افراد کو بجٹ میں خصوصی ریلیف دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مزدوروں اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، پنشنوں اور مراعات میں اضافہ قابل ستائش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی پالیسیاں لائیو سٹاک کے شعبے میں ریفارمز متعارف کروائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث وطن عزیز توانائی کے بحران کا شکار ہے ایسے حالات میں وفاقی حکومت کی جانب سے توانائی کے نئے منصوبے شروع کرنا خوش آئند ہے۔