کراچی کا امن خراب کرنیوالوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی، ڈی جی رینجرز سندھ

 Rizwan Akhtar

Rizwan Akhtar

کراچی (جیوڈیسک) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل رضوان اختر نے کہا ہے کہ کراچی ملک کا معاشی حب ہے اس کے امن کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے۔ کراچی کے مختلف علاقوں کے دورے اور آل کراچی تاجر اتحاد کے سربراہ عتیق میر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز سندھ نے کہا کہ کراچی ملک کا سب سے بڑا شہر ہی نہیں معاشی حب بھی ہے، اگر شہر ایک گھنٹے بند ہوجائے تو ملک کو 2 ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے اور شہر قائد ایک دن بند رہے تو اس کا ازالہ مہینوں میں بھی پورا نہیں کیا جا سکتا۔

ڈی جی رینجرز نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں وہ کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں بھی کر رہے ہیں اور مختلف علاقوں کےدورے بھی کر رہے ہیں اگر کہیں بھی کسی شرپسند نے شہر کا امن خراب کرنے کی کوش کی تو اس کے خلاف کسی بھی امتیاز کے بغیر بھرپور کارروائی کی جائے گی اور اس سلسلے میں ہم پولیس کے ساتھ مل کر ہم ممکن اقدام اٹھائیں گے۔