مصطفی آباد/للیانی : مصطفی آباد و گرودوں نواحی کے دیہات میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ عروج پر، بغیر شیڈول کئی کئی گھنٹے بجلی بند ہونے کی وجہ سے کاروباری حضرات کو شدید مشکلات کا سامنا، پانی غائب، شدید گرمی کی وجہ سے عوام بد حال، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد و گردوں نواح کے دیہات میں بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ عروج پکڑ گئی۔
فیکٹری مزدور، تاجروں اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا، شدید گرمی میں غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کسی عذاب سے کم نہیں، غیر اعلانیہ اور طویل لوشیڈنگ کو فوری بند کیا جائے سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں و صحافیوں کا مطالبہ۔