بیجنگ (جیوڈیسک) چین نے شمال مشرقی صوبے سنکیانگ میں ہونے والے فسادات میں ملوث ہونے پر 81 افراد کو دہشت گردی کے الزام میں سزائے موت سمیت مخلتف سزائیں سزا دی ہیں۔ عدالتوں نے شمالی مغربی صوبے سنکیانگ میں ہونے والے فسادات میں ملوث ہونے پر 81 افراد کو دہشت گردی کے الزام میں سزائیں سنا دی ہیں، ان میں سے 9 افراد کو سزائے موت بھی سنائی گئی ہے۔
ان افراد پر قتل اور جلاؤ گھیراؤ سمیت 23 مقدمات دائر تھے۔ واضح رہے کہ چین کے شمال مغربی صوبے سنکیانگ میں گزشتہ برس ہونے والے فسادات میں درجنوں افراد ہلاک جب کہ املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا۔