بیرون ملک اثاثہ کیس، 60 سیاستدانوں کو اشتہار کے ذریعہ مطلع کرنے کا نوٹس

Nawaz Sharif, Imran Khan, Pervez Musharraf

Nawaz Sharif, Imran Khan, Pervez Musharraf

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر بیرون ملک اثاثہ کیس کا عدالتی نوٹس وصول نہ کرنے پر 60 سیاستدانوں کو اخبار اشتہار کے ذریعہ مطلع کرنے کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔

وزیراعظم نواز شریف، عمران خان اور پرویز مشرف سمیت دیگر سیاستدانوں کے نام اخباری اشتہار میں شامل ہیں۔

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد محمود خان کے حکم کے باوجود بیرون ملک اثاثہ کیس میں سیاستدانوں نے عدالتی نوٹس وصول کرنے سے معذرت کر لی جبکہ بعض نے اس سے لاعلمی کا اظہار کیا جس کے بعد عدالتی حکم پر نوٹس وصول نہ کرنے والے سیاستدانوں کا نام اخبار اشتہار کے ذریعے جاری کر دیا گیا ہے۔

ان سیاستدانوں میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف، عمران خان، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، پرویز مشرف، چوہدری شجاعت حسین، شیخ رشید احمد، چوہدری نثار علی خان، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، بلاول بھٹو زرداری، جاوید ہاشمی، سردار ایاز صادق، اسحاق ڈار، فہمیدہ مرزا اور مولانا فضل الرحمن سمیت 60 سیاستدانوں سمیت بیورو کریٹس، سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے نام اخبار اشتہار میں شامل ہیں۔

اخبار اشتہار میں یہ واضح کہا گیا ہے کہ 20 جون کو 60 سیاست دان ہر صورت میں جواب داخل کروائیں۔ بصورت دیگر عدالت اپنی کارروائی جاری رکھے گئی۔