کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کا احتجاجی دھرنا جاری ہے۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی جانب سے آج یوم دعا منانے کا اعلان کیا گیا ہے جس میں قائد ایم کیو ایم الطاف حسین کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔
کراچی: (دنیا نیوز) متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے اپنے قائد سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی دھرنا نمائش چورنگی پر جاری ہے جس میں خواتین اور بچوں سمیت کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے۔
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی جانب سے آج یوم دعا منانے کا اعلان کیا گیا ہے جس میں الطاف حسین کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔
نمائش چورنگی پر نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا جبکہ کارکنان اپنے قائد کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کریں گے جس میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی، ممبر قومی و صوبائی اسمبلی سمیت کارکنان کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔