نصراللہ شجیع اور ان کے شاگرد کی تلاش پانچویں روز بھی جاری

Mansehra

Mansehra

مانسہرہ (جیوڈیسک) مانسہرہ کے دریائے کنہار میں ڈوبنے والے جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر نصراللہ شجیع اور ان کے شاگرد کی تلاش پانچویں روز بھی جاری ہے۔

جماعت اسلامی کی درخواست پر آرمی کے غوطہ خوروں نے بالا کوٹ کے ایوب برج سے بوئی کے زیر تعمیر ڈیم تک نصراللہ شجیع اور دسویں جماعت کے طالب علم سفیان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

گزشتہ چار دن سے الخدمت فاوٴنڈیشن اور جماعت اسلامی کے200سے زائد ریسکیو اہلکاروں نے دریائے کنہار میں بالا کوٹ کے ایوب برج سے گڑھی حبیب اللہ تک دریا چھان مارا۔

دریا سے متصل دیہاتوں میں بھی تلاش کیا گیا لیکن اب تک کچھ پتا نہیں چل سکا ہے۔