اکشے کمار کبھی بھی سپر اسٹار ہونے کا غلط استعمال نہیں کرتے، سوناکشی

Akshay Kumar, Sonakshi

Akshay Kumar, Sonakshi

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ ساتھی اداکار اکشے کمار کبھی بھی اپنے سپراسٹار ہونے کا غلط استعمال نہیں کرتے۔

سوناکشی سنہا کا کہنا تھا کہ اکشے کبھی بھی اپنے سپر اسٹار ہونے کا غلط استعمال نہیں کرتے، وہ ہمیشہ دوسروں کے وقت کو اہمیت دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے اکشے کمار سے ہر قسم کی صورت حال میں پرسکون رہنے کا ہنر سیکھا ہے۔ دوسری جانب اکشے کمار کا کہنا ہے کہ سوناکشی بہت ہی عمدہ اداکارہ ہے، وہ اپنے موڈ کو بہت خونصورتی سے چند ہی لمحوں میں فلم کے سین کے مطابق ڈھال لیتی ہے لیکن مجھے اس کے لئے بہت محنت کرنی پڑتی ہے۔

واضح رہے کہ سوناکشی اور اکشے کمار فلم آج کل “ہولی ڈے؛ آ سولجر از نیور آف ڈیوٹی” کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، یہ ان دونوں اداکاروں کی ایک ساتھ تیسری فلم ہو گی، اس ےسے قبل اکشے اور سوناکشی کی دونوں فلمیں باکس آفس پر سپر ہٹ رہی ہیں۔