اسلام آباد:‌ پاکستان تحریک انصاف کا انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج

PTI

PTI

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے کارکنوں نے مرکزی رہنماء سیف اللہ نیازی کی سربراہی میں پارٹی کے مرکزی دفتر سے الیکشن کمشن کی طرف احتجاجی مارچ کیا۔ کارکن نعرے لگاتے نادرہ چوک سے ریڈ زون میں داخل ہو گئے تاہم جب کارکنوں نے او پی ایف کے دفتر کے سامنے کھڑے کئے گئے کنٹینر اور دیگر رکاوٹوں کو عبور کرنے کی کوشش کی تو پولیس حرکت میں آ گئی۔

اس دوران کارکنوں میں ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ کارکن الیکشن کمشن کے سامنے احتجاج ریکارڈ کرانا چاہتے تھے تاہم کارکنوں کو پیچھے دھکیلنے کے لئے پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ کئی مشتعل کارکن کنٹینر کے اوپر بھی چڑھ گئے۔ مظاہرے میں خواتین کی بڑی تعداد شریک بھی شریک تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ گرمی کی شدت ان کو احتجاجی سے نہیں روک نہیں سکتی۔ پارٹی قائدین نے او پی ایف چوک میں کارکنوں سے خطاب کیا۔ مظاہرے میں فوزیہ قصوری، رکن قومی اسمبلی عائشہ گل لئی، علی محمد انجینئر، نفیسہ خٹک اور دیگر قائدین شریک تھے۔

مشتعل کارکنوں نے جیو کے مالک میر شکیل الرحمان کا پتلا جلایا۔ ہر بار کی طرح اس احتجاج میں بھی کارکنوں کی الیکشن کمشن تک تو نہیں پہنچ سکے۔ کارکن کہتے ہیں کہ حکومت نے مطالبات نہ مانے تو ہفتہ وار احتجاج کا یہ سلسلہ مزید شہروں تک پھیلا دیں گے۔