کورنگی کے اسپتال میں 7 بچے جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کورنگ کے اسپتال میں 7 بچے جاں بحق ہو گئے، انتقال کرنے والے بچے انکیو بیٹر اور وینٹی لیٹر پر تھے، ذرائع کا کہنا کہ بچوں کی ہلاکت کی وجہ بجلی کا بریک ڈاؤن اور متبادل انتظامات نہ ہونا لگتی ہے۔

ذرائع کے مطابق کورنگی کے نیشنل چلڈرن اسپتال میں 7 بچے جاں بحق ہو گئے، بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور متبادل انتظام نہ ہونے کے باعث آکسیجن کی کمی بچوں کی ہلاکت کی وجہ لگتی ہے۔

ذرائع کے مطابق بچوں کے انتقال کے بعد والدین مشتعل ہوگئے اور اسپتال میں توڑ پھوڑ کی، جس کے بعد انتظامیہ اسپتال کو تالہ لگا کر چلی گئی، کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس اور رینجرز کو طلب کر لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انتقال کر جانے والے بچوں کی عمریں چند ماہ سے ایک سال تک تھیں اور وہ مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے۔