گکھڑ منڈی: ڈبل شاہ کے نام پر فراڈ کرنیوالا گرفتار، جیل روانہ

Ghakhar

Ghakhar

گکھڑ منڈی (جیوڈیسک) عبدالسلام بھٹی نے ڈبل شاہ کے نام پر کروڑوں روپے کا فراڈ کیا اور روپوش ہو گیا تھا ڈبل شاہ کے نام پر کروڑ وں روپے کا فراڈ کرنیوالے عدالتی اشتہاری کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیل کے مطابق محلہ شاہ سلیمان کے رہا ئشی عبدالسلام بھٹی نے لوگوں سے ڈبل شاہ کے نام پر کروڑوں روپے کا فراڈ کیا اور روپوش ہو گیا جسے پولیس تھانہ گکھڑ نے لاہور سے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ موصوف نے رقم دگنی کرنے کا جھانسہ دے کر کئی افراد سے کروڑوں روپے ہتھیائے اور روپوش ہو گیا تھا۔