مسلمانوں کے دل سے خوف نکالنا مودی کے لیے بڑا چیلنج ہے، شبانہ اعظمی

Shabana Azmi

Shabana Azmi

اعظم گڑھ (جیوڈیسک) جانی مانی اداکارہ، سماجی کارکن اور سابق راجیہ سبھا رکن شبانہ اعظمی کا کہنا ہے کہ مسلمانوں سمیت ملک کے عوام نے تبدیلی کے لیے لوک سبھا انتخابات میں نریندر مودی کو ووٹ دیا لیکن اقلیتوں کا ایک حصہ اب بھی مودی سے ڈرا ہوا ہے اور وزیر اعظم کے لیے یہ خوف کو دور کرنا اور اپنے دل اور ہندووادی تنظیموں کے عناصر سے نمٹنا خاصاً بڑا چیلنج ہوگا۔

اپنے آبائی گاؤں میجوان آئی ہوئی شبانہ اعظمی نے میڈیا سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ ملک کے لوگ تبدیلی چاہتے تھے اور انھیں مودی کے طور پر مضبوط لیڈر نظر آیا تو انھیں ووٹ دے دیا اگرچہ اقلیتوں کا ایک حصہ مودی کو لے کر اب بھی ڈرا اور خدشات سے گھرا ہے۔

وہ اب بھی سوچ رہا ہے کہ پتہ نہیں مودی کے راج میں اس کے ساتھ کیا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ مودی نے سب کو ساتھ لے کر چلنے کی بات کہی ہے لیکن کہیں اقلیتوں کا ذکر نہیں کیا اگر بی جے پی لیڈر نے ایسا کیا ہوتا تو مسلمانوں کے ذہن میں ان کے لیے بسا خوف کم ہوتا اب مودی کے سامنے اس خوف کو ختم کرنیکا چیلنج ہے۔