شمالی وزیرستان سے غیر ملکی 15 دن میں نکال دیں، جرگے کو ڈیڈ لائن

North Waziristan

North Waziristan

پشاور (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان کے گرینڈ جرگے نے حاجی شیر محمد کی سربراہی میں پشاور میں گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب عباسی اور کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل خالد ربانی سے ملاقاتیں کیں۔

گورنر خیبر پختونخوا نے امن وامان کیلئے جرگے کے کردار کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ جرگہ پندرہ روز میں شمالی وزیرستان میں قیام امن اور غیر ملکیوں کو نکالنے کے اقدامات کرے۔

سرکاری تنصیبات اور سیکورٹی فورسز کے قافلوں کی حفاظت بھی یقینی بنائی جائے۔ حکومت اس دوران علاقے میں کوئی کارروائی نہیں کرے گی امن قائم نہ ہونے کی صورت میں بھر پور ایکشن لیا جائے گا۔ قبائلی رہنماوں نے گورنر سے ملاقات کو مثبت پیشرفت قرار دیا۔