فلم ’’موہنجو داڑو‘‘ میں سوناکشی اور ہریتک اکٹھے جلوہ گر ہونگے

Hrithik Roshan ,Sonakshi

Hrithik Roshan ,Sonakshi

ممبئی(جیوڈیسک) بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ہرتیک روشن نئی فلم ’’موہنجو داڑو‘‘ میں بطور جوڑی پہلی بار پردہ اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اداکارہ سوناکشی سنہا جو اداکار اکشے کمار، اداکار جے دیوگن، اداکار سلمان خان جیسے بڑے اسٹارز کے ساتھ جلوہ گر ہو چکی ہیں، اب وہ نئی فلم میں اداکار ہرتیک روشن کے مدمقابل پہلی بار بطور ہیروئن نظر آئیں گی۔

فلم کی ہدایات اشو توش گوار کر دیں گے۔ فلم کا نام ’’موہنجو داڑو‘‘ ہوگا۔ فلم کی عکسبندی کا آغاز جلد ہی ہو جائے گا۔