ووٹروں سے ترقیاتی کاموں کے وعدے ہرگز نہیں بھولا، وزیر اعظم

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اپنی حکومت کے پہلے سال کے دوران میں اور میری حکومت توانائی کے بحران کے خاتمے اور ملکی مجموعی اقتصادی صورتحال کی بہتری کیلیے کوشاں رہے مگر اس دوران میں اپنے ارکان اسمبلی اور ان کے اپنے ووٹروں سے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے کیے گئے وعدے ہرگز نہیں بھولا۔

مسلم لیگ(ن) کے ارکان قومی اسمبلی صاحبزادہ نذیر سلطان، گفتگو میں انھوں نے کہا کہ اپنی حکومت کے دوسرے سال میری اور میرے رفقائے کارکی بھرپور کوشش ہوگی کہ ارکان اسمبلی کے تجویز کردہ ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر پایہ تکمیل کو پہنچایا جائے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری اور توانائی کے بڑے منصوبے بیروزگاری کے خاتمے اور معاشی ترقی کا پہیہ تیزی سے چلانے میں مددگار ثابت ہونگے۔ انھوں نے سلطان ہنجرا کی درخواست پر کوٹ ادواسپتال کی اپ گریڈیشن کیلئے ضروری اقدامات کرانے کی یقین دہانی کرائی۔