اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے جہانگیر ترین کی اپیل منظورکرتے ہوئے انگوٹھے کے نشان کے ذریعے ووٹوں کی تصدیق کیخلاف ہائیکورٹ کاحکم امتناع ختم کر دیاہے۔
عدالت نے الیکشن ٹریبونل کو ہدایت کی ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 لودھراں کے بارے میں انتخابی عذرداری کو روزانہ کی بنیاد پر زیر سماعت لاکر نمٹا دیا جائے۔ گزشتہ عام انتخابات میں اس حلقے سے مسلم لیگ (ن) کے صدیق بلوچ تحریک انصاف کے جہانگیر ترین کے مقابلے میں کامیاب قرار پائے تھے۔ جہانگیر ترین نے دھاندلی کا الزام لگا کر ڈالے گئے ووٹوں کی تصدیق انگوٹھے کے نشان کے ذریعے کرانے کی استدعا کی تھی۔