افغانستان میں سیلاب ، 50 سے زائد ہلاک ، ہزاروں بےگھر

Flood

Flood

کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں سیلاب کے باعث 50 سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں بےگھر ہوگئے ہیں۔افغانستان کے شمالی علاقوں میں سیلاب نےسب کچھ تہس نہس کردیا۔

صوبائی حکام کے مطابق سیلاب کے باعث 50 سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں بےگھر ہوگئے ہیں۔صوبہ بغلان کے ضلع Guzirga i-Nur کے پولیس چیف فضل رحمان کے مطابق خواتین اور بچوں سمیت 54 لاشیں نکال لی گئی ہیں۔کئی اب بھی لاپتا ہیں۔

پولیس چیف کاکہنا ہےکہ وفاق سے مدد طلب کرلی گئی ہے۔ہلاک افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔