درآمد پر سیلز ٹیکس لگنے سے روئی کی قیمتیں بڑھنا شروع

Cotton

Cotton

رحیم یار خان (جیوڈیسک) قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک میں روئی کی قیمت دوبارہ سات ہزار روپے من پر پہنچ گئی۔ ممبر پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن احسان الحق کے مطابق روئی کی درآمد پر پانچ فیصد سیلز ٹیکس لگا دیا گیا ہے جس کے باعث مقامی منڈیوں میں روئی کے نرخ بڑھنا شروع ہو گئے ہیں۔ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر بڑھنا بھی قیمتوں کا اضافے کا سبب ہے۔