نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی کی 8 مرتبہ رکن پارلیمنٹ رہنے والی سومترامہاجن لوک سبھاکی 16 ویں بلامقابلہ اسپیکر منتخب ہوگئی ہیں۔ بھارتی خبرایجنسی کے مطابق سومترامہاجن بی جے پی کی پہلی رہنما ہیں جو لوک سبھاکی پارلیمنٹ منتخب ہوئی ہیں۔
وہ دوسری خاتون ہونگی جولوک سبھاکی اسپیکر ہونگی، پہلی اسپیکر میرا کمار تھیں۔ 71 سالہ سومترامہاجن پارلیمنٹ میں سب سے زیادہ عرصے تک رہنے والی رکن پارلیمنٹ ہیں۔ وہ مدھیہ پردیش کے حلقہ اندورسے کانگریس کی امیدوارکو 4 لاکھ 66 ہزار ووٹوں سے شکست دیکر مسلسل آٹھویں مرتبہ رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئی ہیں۔