واشنگٹن (جیوڈیسک) کہ انہوں نے شام میں صدر بشارالاسد کے خلاف لڑنے والے باغیوں کو شروع سے ہی اسلحہ اور سامان حرب دینے کی حمایت کی تھی لیکن صدر اوباما اس کی مسلسل مخالفت کرتے چلے آ رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کتاب آئندہ چند روز میں مارکیٹ میں آ جائیگی، تاہم امریکی ٹی وی چینل سی بی ایس نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے اس کتاب کی ایک کاپی مل گئی ہے۔ ہیلری نے کتاب میں لکھا ہے کہ شام کا بحران نہایت پیچیدہ ہے اوراس کی گتھیاں آسانی سے سلجھائی نہیں جا سکتیں۔جب سے صدر بشارالاسد کے خلاف مسلح بغاوت شروع ہوئی ہے۔
انہوں نے باغیوں کو اسلحہ فراہم کرنے کی حمایت کی ہے تاہم صدر اوباما حالات کو جوں کا توں رکھنے کے حامی ہیں اور باغیوں کو اسلحہ دینا مناسب نہیں سمجھتے۔ ان کا نقطہ نظر صدر اوباما سے مختلف ہے تاہم وہ صدر کے فیصلے کا احترام کرتی ہیں۔
انہوں نے کتاب میں عراق جنگ،لیبیا میں امریکی قونصلیٹ پرحملے اور کریمیا کے روس سے الحاق کے متعلق بھی لکھا ہے ۔انہوں نے مزید لکھا ہے کہ انہوں نے عراق میں فوجیں داخل کرنے کے منصوبے کی حمایت کی تھی۔