آج کا جلسہ ن لیگ پربجلی بن کرگرے گا: تحریک انصاف

Ijaz Ahmad Chaudhry

Ijaz Ahmad Chaudhry

لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کا آج سیالکوٹ کا جلسہ (ن) لیگ کے حواریوں اور بہروپیوں پر بجلی بن کر گرے گا۔ دریں اثنا اعجاز چوہدری ، ڈاکٹر یاسمین راشد ، عبدالعلیم خان کی قیادت میں آج سہ پہرقذافی سٹیڈیم سے سیالکوٹ جلسے میں شرکت کیلئے قافلہ روانہ ہوگا۔

علاوہ ازیں تحریک انصاف خواتین ونگ پنجا ب کی سات نئی عہدیداروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق سینئر نائب صدر پنجاب ویمن ونگ نگہت محمود ، صدر لاہور ڈسٹرکٹ ڈاکٹر زرقاتیمور سہر وردی ، نائب صدر زرتاج گل اخوند ، نائب صدر فرح آغا صدر جنوبی ریجن پنجاب نسیم ماجد صدر مغربی ریجن رخسانہ رضا اور شاہینہ رضا کو صدر سینٹرل ریجن بنا دیا گیا ہے۔