چاول کے برآمد کنندگان بجٹ سے مایوس

Rice

Rice

کراچی (جیوڈیسک) کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رائس ایکسپوٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سینئر وائس چیئرمین چیلا رام کیولانی نے کہا کہ چند ماہ سے چاول کے برآمد کندگان کو ڈالر کی گرتی ہوئی قدر کی وجہ سے بے انتہاء نقصانات اٹھانے پڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ نے بجٹ سے پہلے یقین دہانی کرائی تھی کہ سالانہ بجٹ میں نقصان کی تلافی کے لئے اقدامات کئے جائیں گے لیکن وفاقی وزیر نے کسی ایک وعدے کو پورا نہیں کیا۔

مالی سال کی پہلی ششماہی میں ڈالر کی شرح تبادلہ اٹھانوے روپے سے بڑھ کر ایک سو گیارہ روپے تک گئی جبکہ دوسری ششماہی میں ایک سو آٹھ دوبارہ اٹھانوے روپے ہو گئی۔

اس کے باوجود چاول ایکسپوٹرز کا کہنا ہے کہ انہیں نقصان ہو رہا ہے۔ چیلا رام نے کہا کہ مالی سال کے دوران چاول کی برآمدات گزشتہ سال کے مقابلے میں بڑھی ہیں۔