ایشوریا اور میں خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں، ابھیشک

Abhishek Bachchan

Abhishek Bachchan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار ابھیشک بچن نے کہا ہے کہ وہ ایک روز بھی جم جانا نہیں چھوڑتے۔ ابھیشک بچن نے ایک انٹرویو میں کہاکہ ان کی فلمی مصروفیات چاہے جتنی مرضی ہوں وہ جم جانے کیلئے ایک روز کا بھی ناغہ نہیں کرتے۔ یہ انکے دن کا ضروری حصہ ہوتی ہے۔ انہیں خوشی ہے کہ اپنے اس معمول پر قائم ہیں اور فٹ رہتے ہیں۔

ابھیشک نے کہاکہ فلم دھوم تھری کے بعد اچھے سکرپٹ کی تلاش میں ہوں۔ ابھیشک نے کہا کہ انکے اور ایشوریا رائے بچن کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے اور وہ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔ ابھیشک نے کہا کہ وہ اپنی فیملی کے ہمراہ جلد ہی کسی پر فضا مقام پر چھٹیاں گزارنے جارہے ہیں۔