کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان حکومت نے صوبے میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر آٹھ سالوں سے عائد پابندی آخر کار اُٹھا لی، کوئٹہ کے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ کوئٹہ والوں کے لئے خوشخبری ہے کہ حکومت نے آٹھ سال بعد موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کھول دی، حکومت نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔ حکومتی حکم کے ساتھ ہی لوگ ڈبل سواری پر نکل پڑے، اور پابندی کے خاتمے پر سکھ کا سانس لیا۔
طلبا بھی پابندی کے خاتمے پر خوش ہیں، کہتے ہیں اب ایک موٹر سائیکل پر بیٹھ کر کالج جانا آسان ہو گیا۔ بلوچستان میں دو ہزار چھ سے امن وامان کے پیش نظر ڈبل سواری پر پابندی تھی۔ ڈبل سواری کھلنے پر لوگ خوش ہیں، تو ساتھ انہیں یہ دوبارہ پابندی کا ڈر بھی ستا رہا ہے۔