اسلام آباد (جیوڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے میٹرو بس پراجیکٹ میں مبینہ کرپشن کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی،کہتے ہیں منصوبے میں بھاری کک بیک سے لوگوں کے حقوق پامال ہوئے۔
عدالت عظمیٰ میں دائر درخواست میں شیخ رشیداحمد نے موقف اختیار کیا ہے کہ لئی ایکسپریس وے کا مفید منصوبہ ترک کر کے بھاری کک بیک کے ذریعے میٹرو بس پراجیکٹ شروع کیا گیا جس سے لوگوں کے حقوق پامال ہوئے۔
منصوبہ شروع کرتے وقت تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، راولپنڈی کی واحد شاہراہ مری روڈ کو تباہ و برباد کر دیا گیا ہے جس سے کاروباری طبقے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا، منصوبے میں شفافیت نہیں، لوگوں کو فائدے کی بجائے نقصان ہو گا۔
عدالت منصوبے میں کرپشن کی تحقیقات کرائے۔ سردار رازق ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر درخواست میں وفاق، پنجاب حکومت اور میٹرو بس پراجیکٹ کے سربراہ کو فریق بنایا گیا ہے۔