اتر پردیش، لڑکی اور لڑکے کی درخت سے لٹکی نعشیں برآمد، انکوائری شروع

India

India

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش میں لڑکی اور لڑکے کی درخت سے لٹکی نعشیں ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق لڑکی اور لڑکے کو ہلاک کرنے کے بعد لاشیں درخت سے لٹکا دی گئیں۔ لاشیں ملنے کے بعد پیپرا گائوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔