پنجاب اسمبلی میں استحقاق کمیٹی کا اجلاس

Punjab Assembly

Punjab Assembly

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب اسمبلی میں استحقاق کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز اسمبلی سیکرٹریٹ میں چیئر مین کمیٹی چوہدری محمد اقبال کی زیر صدارت ہوا جس میں رکن اسمبلی سردار علی رضا خان دریشک کی تین تحاریک زیر بحث آئیں، محکمہ بیت المال اور ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ کے بارے میں تحریکیں نمٹا دی گئیں جبکہ محکمہ صحت کے بارے میں تحریک سیکرٹری صحت کی عدم موجودگی کیوجہ سے ملتوی کر دی گئی۔