باجوڑ ایجنسی: بارودی سرنگیں پھٹنے سے پاک فوج کے دو جوان شہید

Pak Army

Pak Army

باجوڑ ایجنسی (جیوڈیسک) باجوڑ ایجنسی میں دہشتگردوں کی جانب سے نصب دو بارودی سرنگیں پھٹنے سے پاک فوج کے دو جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق باجوڑ کے علاقے باڑہ کمرنگ میں سیکورٹی پوسٹ کے قریب دہشتگردوں کی جانب سے سڑک کنارے نصب دو بارودی سرنگیں دھماکے سے پھٹ گئیں۔

باڑہ کمرنگ کا علاقہ پاک افغان سرحد کے قریب واقع ہے۔ بارودی سرنگ دھماکوں میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔