برلن (جیوڈیسک) امریکا کی جانب سے جرمن شہریوں کی وسیع پیمانے پر جاسوسی کے اقدامات کے بعد جرمنی کے فیڈرل اٹارنی جنرل نے اس سلسلے میں تحقیقات کا آغاز کر دیا، جرمنی کے وفاقی اٹارنی جنرل ھارولڈ رنگہ نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ امریکا کی قومی سلامتی کے ادارے کے ممکنہ جرائم کے بارے میں وہ باضابطہ تحقیقات شروع کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں منطقی شکوک و شبہات کے پیش نظر، تحقیقات انجام دینا نہ صرف قابل توجیح بلکہ ضروری ہے اور ہماری ذمہ داری ہے کہ قانون کی طاقت کو بروئے کار لاتے ہوئے تمام حقائق کو آشکار کریں۔ واضح رہے کہ جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی امریکا کے خفیہ اداروں کی جانب سے ٹیلیفونک گفتگو سننے کے سبب، برلن اور واشنگٹن کے درمیان سفارتی کشیدگی پیدا ہو گئی تھی لیکن جرمن کے لاکھوں باشندوں کی ٹیلیفونک گفتگو امریکا کے خفیہ اداروں کی جانب سے سنے جانے پر اس ملک کے عوام میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔