کراچی میں نیشنل ہائی وے کے قریب کار سلنڈر دھماکا، 4 افراد شدید زخمی

Cylinder Explosion

Cylinder Explosion

کراچی (جیوڈیسک) نیشنل ہائی وے کے قریب سلنڈر دھماکے میں 4 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ کراچی میں نیشنل ہائی وے کے قریب شہید مراد روڈ پر کھڑی کار میں زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں کار میں سوار 4 افراد شدید زخمی ہو گئے جبکہ دھماکے سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا اور اس میں آگ لگ گئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا سی این جی سلنڈر کا تھا، دھماکے کے بعد ریسکیو ادارے کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دی جبکہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو بھی فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گاڑیوں میں سی این جی سلنڈر کے دھماکے معمول بن چکے ہیں جس کے باعث مختلف واقعات میں کئی افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ حکومت سندھ نے سلنڈر دھماکوں کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر اسکول کی گاڑیوں میں سی این جی سلنڈر لگانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔