کراچی (جیوڈیسک) تھر مل پاور ہاؤس سے بجلی کی معطلی سے سندھ میں کشمور، کندھ کوٹ، تنگوانی، جیکب آباد، شکار پور، لاڑکانہ، بلوچستان میں جعفر آباد، نصیر آباد، بولان، صہوبت پور، جھل مگسی اور سبی سمیت قریبی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے، حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں 3 سے 4 گھنٹوں میں بجلی کی فراہمی بحال کر دی جائے گی۔
گڈو تھرمل پاور ہاؤس کے ذرائع کے مطابق آگ سوئچ یارڈ میں لگی تھی، جسے فائر بریگیڈ کے عملے نے 4 گھنٹوں کی کوششوں کے بعد بجھا دیا۔ آگ لگنے کی وجہ سے تھرمل ہاؤس میں بجلی کا پیداواری عمل بند کر دیا گیا ہے، جس سے 24 سو 26 میگا واٹ بجلی کی پیداوار رک گئی ہے۔