لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائی کورٹ کے باہر خاتون کے قتل کے کیس میں پولیس نے مزید 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق فرزانہ قتل کیس میں مقتولہ کے والد اور بھائی سمیت نامزد تمام 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
فرزانہ قتل کیس میں 6 نامزد اور 22 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پسند کی شادی کرنے پر خاتون کو 27 مئی کو گھر والوں نے اینٹیں مار مار کر قتل کر دیا تھا۔