مظفرگڑھ : زیادتی کے بعد 12 سالہ بچی کا گلا دبا کر قتل

Muzaffargarh

Muzaffargarh

مظفرگڑھ (جیوڈیسک) مظفرگڑھ میں حوا کی بیٹیوں کی زندگی بدستور اجیرن بنی ہوئی ہے، نامعلوم شخص نے زیادتی کے بعد 12 سالہ بچی کو گلا دبا کر قتل کر دیا، لڑکی کے ساتھ کھیلنے والی 3 سالہ بچی کو بھی اغوا کر لیا گیا۔

پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے مرادآباد میں احسن نامی لڑکے نے 10 سالہ اور 3 سالہ بچی کو اغواء کر لیا۔

ملزم نے 10 سالہ لڑکی کو زیادتی کے بعد بہیمانہ طریقے سے گلا دبا کر قتل کر دیا اور 3 سالہ بچی کو اپنے ساتھ اغواء کر کے لے گیا۔

بعدازاں پولیس تھانہ صدر نے مقتول لڑکی کی لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا اور ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے شواہد بھی لے لیے گئے ہیں۔

پولیس تھانہ صدر نے مرادآباد میں چھاپہ مار کر ملزم احسن کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے 3 سالہ مغوی بچی کو بھی بازیاب کرا لیا ہے۔